ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

Wed, 23 Oct 2024 19:14:33    S.O. News Service

سینالوا، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس اور بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں 19 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے ایک سرغنہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ واقعہ علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائی کا حصہ ہے، جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے تجارت کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، 30 سے زائد مسلح افراد نے میکسیکو کی ریاست سینالوا میں ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے بعد قریبی موجود پولیس اہلکار مدد کے لیے پہنچ گئے۔

اس واقعے کے نتیجے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک سرغنہ کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ سرغنہ کی شناخت ایڈون انتونیو "این" کے نام سے ہوئی ہے، جو منشیات کے بین الاقوامی گروہ "ایل مایو" کا مقامی سربراہ تھا اور اس کے شریک بانی بدنام زمانہ گینگسٹر اسماعیل زمباڈا تھے۔

پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے، جبکہ موقع سے 7 گاڑیاں، تقریباً 30 آتشیں اسلحہ، مشین گنیں، گولہ بارود، فوجی طرز کی جیکٹیں اور ہیلمٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے۔


Share: